نئی دہلی،10جولائی (یواین آئی) آبی وسائی ،ندیوں کی ترقی اور گنگا کے تحفظ کی مرکزی وزیر اوما بھارتی نے کہا ہے کہ گنگا کی صفائی کےلئے انہوں نے گزشتہ دو برسوں میں جو کوششیں کی ہیں انہیں عمل میں لانے کا کام گزشتہ ہفتے ہریدوار سے شروع کیا جاچکا ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس کے تنائج جلد ہی سامنے آئیں گے اور 2018تک گنگا صاف وشفاف نظرآنے لگے گی۔
محترمہ بھارتی نے
یواین آئی سے بات چیت میں کہا کہ گنگا کو صٖاف ستھرا کیسے بنانا ہے ،اس کے لئے وہ گزشتہ دو سال سے مضبوط زمین تیار کرنے میں لگی رہی ہیں۔
اس دوران انہوں نے کئی بار موقع پر جاکر صورت حال کا جائزہ لیا اور اسی کی بنیاد پر ’’نرمل گنگا یوجنا ‘‘پر کام کرتی رہی ہیں اوراب ان منصوبوں پر عمل درآمدگی کی شروعات اتراکھنڈ کے ہریدوار میں ایک عالی شان پروگرام کے ذریعہ کی جا چکی ہے